(File Photo)
موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطے کے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔
وہ ترکیہ کے شہر انطالیہ میں کوپ تھرٹی ون کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے نوجوانوں کو تحقیق کرنے، نئے اور منفرد خیالات پیش کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے عملی حل تلاش کرنے کے مواقع اور پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے آلودگی اور زہریلی گیسوں کا اخراج کم کرنے اور ماحول کے تحفظ کے لیے صاف اور ماحول دوست توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔