Saturday, 25 July 2026, 02:17:11 am
 
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
July 24, 2026

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مظاہرین نے آپریشن سندور کے دوران فوجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق بھارتی حکومت کے مقف اور طرزِعمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے شفافیت کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے پوشیدہ رکھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھی یہی رویہ اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ آپریشن میں جان سے جانے والے فوجیوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر مناسب طور پر سامنے نہیں لایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مظاہروں کے دوران بعض افراد نے وزیرِاعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے پوسٹر بھی پھاڑے۔

مبصرین کے مطابق آپریشن سندور اور اس سے متعلق حکومتی پالیسیوں پر بھارت میں عوامی بحث اور تنقید میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوجیوں کے اہلِ خانہ کے مسلسل مطالبات کے بعد حکومت کو ہلاکتوں سے متعلق بعض معلومات باضابطہ طور پر جاری کرنا پڑیں۔