Saturday, 25 July 2026, 02:16:13 am
 
عالمی میڈیا نے بھارت میں حکومت مخالف طلبہ احتجاج کو مودی حکومت کیلئے بڑا چیلنج قرار دے دیا
July 24, 2026

عالمی ذرائع ابلاغ نے بھارت میں طلبہ کی بڑھتی ہوئی احتجاجی تحریک اور اس کے خلاف حکومتی کارروائیوں کو نمایاں کرتے ہوئے اسے وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی پولیس نے طلبہ کے خلاف پیلٹ گنز کا استعمال کیا۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ "کاکروچ" احتجاجی تحریک مودی حکومت کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک بن چکی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حالیہ احتجاج مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کو عوامی سطح پر درپیش نمایاں چیلنجز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

سی این بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ 2029 کے عام انتخابات سے قبل یہ تحریک مودی حکومت کے 12 سالہ دورِ اقتدار میں حکومت مخالف جذبات کی مضبوط ترین لہر بن کر ابھری ہے۔

یہ احتجاج بھارت کے امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف شروع ہوا، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت ان بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے بجائے موجودہ نظام کے تحفظ کو ترجیح دے رہی ہے۔