Saturday, 25 July 2026, 03:40:34 am
 
طالبان رجیم میں افغانستان کی معیشت مسلسل زوال پذیر
July 19, 2026

طالبان رجیم میں افغانستان کی معیشت مسلسل زوال پذیرہے جبکہ ناقص معاشی پالیسیوں اور سرمایہ کاری میں کمی کے باعث عوام کو بڑھتے ہوئے معاشی بحران کا سامنا ہے۔

طالبان رجیم کی پانچ سالہ ترقیاتی حکمتِ عملی بھی دعوئوں کے برعکس معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ زمینی حقائق ان کے دعوئوں سے بالکل مختلف ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے بین الاقوامی ادارے "ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی" کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کی معیشت نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اور سرمایہ کاری کے فقدان نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔