امریکہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے اور منشیات کی سمگلنگ سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر خدشات کے بعد بھارتی ٹرک ڈرائیوروں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔
بھارتی اخبار''انڈیا ٹوڈے''کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیوروں کی جگہ سابق امریکی فوجی اہلکاروں کو تعینات کرنے کی تجویز دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مجوزہ اقدام سے امریکہ میں کام کرنے والے تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار بھارتی ٹرک ڈرائیور متاثر ہو سکتے ہیں۔