Saturday, 25 July 2026, 02:15:18 am
 
ہندوتوا انتہاء پسند نظریہ پر قائم مودی حکومت نے بھارت کی خارجہ پالیسی کو بھی تباہ کردیا
July 20, 2026

ہندوتوا کے انتہاء پسند نظریہ پر قائم مودی حکومت نے دفاع اور معیشت کے ساتھ بھارت کی خارجہ پالیسی کو بھی تباہ کردیا ہے۔

بھارتی جریدے "اوپن میگزین" کے مطابق واشنگٹن کی بھارت سے متعلق حکمت عملی تبدیل ہوچکی اور دونوں ممالک کے تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے۔ ٹرمپ کی واپسی کے بعد تعلقات میں بہتری کی توقعات پوری نہ ہو سکیں، بلکہ کئی معاملات پر کشیدگی مزید نمایاں ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی پالیسی میں پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے، جبکہ اسلام آباد نے تہران کے ساتھ امریکی رابطوں میں بھی اہم کردارادا کیا۔