Saturday, 25 July 2026, 02:16:59 am
 
افغانستان ، طالبان رجیم کے جابرانہ طرز حکومت نے ان کا انتہاء پسند چہرہ دنیا پر مزید عیاں کر دیا
July 21, 2026

افغانستان میں طالبان رجیم کے جابرانہ طرز حکومت نے ان کا انتہاء پسند چہرہ دنیا پر مزید عیاں کر دیا ہے۔

افغان جریدہ "ہشت صبح" کے مطابق اقوام متحدہ میں افغان مشن کے سربراہ نصیر احمد فائق نے طالبان کی پالیسیوں کو انصاف کے اصولوں سے خلاف قرار دیا ہے۔

نصیر احمد فائق کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پیغام کے مطابق طالبان پردہ کی آڑ میں حراست میں لی گئی خواتین کو جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے نمائندے رچرڈ بینٹ (Richard Bennett) کا کہنا ہے کہ طالبان جنس کی بنیاد پر ظلم و ستم سمیت غیر انسانی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔