Saturday, 25 July 2026, 03:39:38 am
 
بھارت،کاکروچ تحریک کا نئی دہلی کی جانب مارچ، وزیرتعلیم کے استعفے کا مطالبہ
July 20, 2026

بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی "کاکروچ" تحریک کے سینکڑوں حامی آج دارالحکومت نئی دہلی میں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیلئے جمع ہوئے۔ مظاہرین وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بڑی تعداد تعینات ہے جس کے باعث اگر مظاہرین مارچ آگے بڑھاتے ہیں تو کشیدگی کا خدشہ ہے۔

کئی ماہ سے جاری تحریک اور آج کا مجوزہ احتجاج وزیرِ اعظم نریندر مودی کی تیسری مدتِ حکومت کیلئے اب تک کا سب سے بڑا عوامی چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔ اس تحریک کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کی حمایت حاصل ہے اور زمینی سطح پر بھی اس کیلئے عوامی حمایت میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔