Thursday, 18 April 2024, 01:52:05 pm
کابینہ کا بجلی کے بریک ڈان کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کا حکم
January 24, 2023

وفاقی کابینہ نے ہدایت کی ہے کہ ایک ایسی جامع حکمت عملی وضع کی جائے جس سے مستقبل میں بجلی کے بریک ڈائون سے بچا جاسکے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (منگل) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا' اجلاس میں قومی سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی بجلی کی بچت سے متعلق آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ بجلی کی بچت سے متعلق مضامین نصاب میں بھی شامل کیے جائیں گے۔اجلاس میں وزیراعظم نے بجلی کے حالیہ بریک ڈائون پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے واقعہ کے ذمہ داران کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل گزشتہ سات سال میں دوگناہوگیا ہے۔وزیر اطلاعا ت و نشریات مریم اورنگزیب نے توانائی کی بچت کے لئے قومی آگاہی اور اطلاعات کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نگران حکومتوں کو بھی توانائی کی بچت کے منصوبوں کے حوالے سے اعتماد میں لیاجائے۔توشہ خانہ کے حوالے سے تشکیل دی گئی بین الوزارتی کمیٹی کی سفارشات پر مبنی جامع رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے نئی توشہ خانہ پالیسی کے بارے میں اپنی سفارشات پیش کیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان تجاویز کی روشنی میں بین الوزارتی کمیٹی اپنی رپورٹ میں ترمیم کرے اور منظوری کے لئے اسے آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.