اسلامی تعاون تنظیم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کاخیر مقدم کرتے ہوئے معاملے کو حتمی معاہدے تک پہنچانے والے کے کردار کی تعریف کی ہے۔تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں کوششیں تیز کرے اور جموںو کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے سمیت تمام دیرینہ مسائل تعمیری مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کو آمادہ کیا جائے۔او آئی سی نے اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر بھی زور دیا۔