Monday, 12 May 2025, 11:41:40 pm
 
پاکستان کا ترکیہ میں کردستان ورکرز پارٹی کو تحلیل کرنےکے اعلان کا خیر مقدم
May 12, 2025

پاکستان نے ترکیہ میں کردستان ورکرز پارٹی کو تحلیل کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اس اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس پیشرفت کو پائیدار امن واستحکام کی جانب ایک اہم قدم سمجھتا ہے۔

دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ گہرے برادرانہ تعلقات میں منسلک ہیں اور انہوں نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔