برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
دونوں رہنمائوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا‘ڈیوڈ لیمی نے علاقائی امن کے قیام میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر دونوں طرف سے باہمی د لچسپی کے شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔