Tuesday, 13 May 2025, 02:14:08 am
 
فرانس کا پاکستان،بھارت جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
May 12, 2025

نائب وزیراعظم او روزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپ اور فرانس کے خارجہ امور کے وزیرJean Noel Barrot سے ٹیلی فون پر بات کی۔نائب وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے پورے بحران کے دوران صبروتحمل کا مظاہرہ کیا اور اقوام متحدہ کے منشو ر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کاحق استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور سلامتی برقرار رکھنے کے لئے ذمہ دارانہ انداز میں کام کرتارہے گا۔فرانس کے وزیر نے معصوم جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے فریقین پر صبروتحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہنمائوں نے کثیر جہتی فورمز کے ذریعے قریبی رابطہ رکھنے پر بھی زور دیا۔