Tuesday, 13 May 2025, 01:33:06 am
 
قومی اسمبلی کا بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی سالمیت کا دفاع کرنے پر مسلح افواج کو خراج تحسین
May 12, 2025

قومی اسمبلی میں آج ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس میں بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی سا لمیت کے دفاع میں مسلح افواج کو بے مثال پیشہ وارانہ صلاحیتوں‘ جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر سراہا گیا۔

یہ قرارداد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی جس میں بھارتی جارحیت پر انتہائی صبروتحمل اور ذمہ دارانہ رویے کے ساتھ متوازن اور منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کی تعریف کی گئی۔قرارداد میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے غیور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانی کو قومی فخر اور اتحاد کی علامت قرار دیا گیا۔ایوان نے پوری قوم کو مبارکباد دی جو تمام اختلافات بھلا کر پاکستان کا نعرہ بلند کرتے ہوئے پوری سیاسی قیادت کے ساتھ متحد ہوکر کھڑی رہی۔قرارداد میں اس نازک وقت میں پاکستان کی حمایت کرنے پر دوست ملکوں سے مخلصانہ اظہار تشکر کیا گیا۔ایوان کا اجلاس اب کل دن گیارہ بجے ہوگا۔