برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور یورپی یونین کی صدرVon Der Lauyernیورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاء کے بعد شمالی آئرلینڈ کی حیثیت کے معاملے کے حل کیلئے کسی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔برطانیہ نے شمالی آئرلینڈ کے الحاق کے معاہدے پر ازسر نو غور کرنے پر زور دیا ہے ۔ جس پر دو ہزار انیس میں وزیراعظم بورس جانسن نے یورپی یونین کے ساتھ اتفاق کیا تھا۔معاہدے کے تحت برطانیہ کے زیر انتظام شمالی آئرلینڈ اور جمہوریہ آئرلینڈ کے درمیان تجارت کسٹم کی پابندی سے مستثنیٰ ہے جو بدستور یورپی یونین میں شامل ہے۔مز Von Der Lauyern نے ایک بیان میں کہا کہ معاہدہ بدستور برقرار رہے گا جبکہ برطانوی وزیراعظم نے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ یہ معاہدہ غیر مناسب ہے اور اسے تبدیل کیا جانا چاہئے۔