Wednesday, 24 June 2026, 07:46:30 am
 
بھارت کو سفارتی محاذ پر مسلسل سبکی اور عالمی تنہائی کا سامنا
June 22, 2026

بھارت کو سفارتی محاذ پر مسلسل دھچکوں، عالمی سطح پر تنہائی اور تذویراتی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

بھارتی جریدہ "فرسٹ پوسٹ" کے مطابق بھارت کی یہ امید کہ امریکہ اس کا مضبوط اتحادی ہو گا، اچانک ختم ہوتی نظرآ رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا خیال تھاکہ چین کے خلاف اس کا امریکہ کے ساتھ اتحاد فطری ہے، لیکن حالات بالکل اس کے برعکس ہو چکے ہیں ۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈا (Christopher Landau) نے کہا تھا کہ امریکہ، بھارت کواس حد تک معاشی مواقع نہیں دینا چاہتا کہ مستقبل میں بھارت امریکی صنعت اورتجارت کیلئے بڑا حریف بن جائے۔