Wednesday, 24 June 2026, 07:48:23 am
 
افغان طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف یورپی ممالک میں احتجاجی لہر برقرار
June 22, 2026

افغانستان میں طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور ہرات میں پر امن مظاہرین کے قتل عام کے خلاف یورپی ممالک میں احتجاجی لہر برقرار ہے۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سینکڑوں افغان مہاجرین طالبان رجیم کی پالیسیوں اور خواتین پر مظالم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے طالبان رجیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے سویڈش حکومت اور یورپی یونین سے افغان طالبان رہنماؤں کے یورپ میں داخلے اور ویزوں کے اجراء پر فوری اور مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔