افغانستان میں قابض طالبان رجیم کے زیر تسلط آزادی صحافت شدید زوال کا شکار ہے، جہاں سچ بولنا اور حقائق سامنے لانا جرم بن گیا ہے۔
Reporters Without Borders کے مطابق افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ریکارڈ تعداد میں صحافی افغانستان چھوڑ کر جلاوطنی اختیار کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کی جانب سے دباؤ اور خطرات کے باعث مجموعی طور پر 677 افغان صحافی اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوامی اور میڈیا آزادیوں پر سخت قدغن ہے جبکہ کم از کم پانچ افغان صحافی اب بھی طالبان کی تحویل میں ہیں۔