Wednesday, 24 June 2026, 07:45:43 am
 
بھارت،ہندوتوا قیادت مسلمانوں کی شناخت مٹانے کیلئے مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے لگی
June 21, 2026

بھارت میں بی جے پی کی ہندوتوا قیادت مسلمانوں کی تاریخ اور شناخت مٹا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا ادارے مسلم Mirror کے مطابق، ہندوتوا حکومت مبینہ طور پر مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو منظم انداز میں نشانہ بنا رہی ہے، جن میں ایک ہزار سال پرانی مسجد اور دو سو سال قدیم مزارات تک شامل ہیں۔

اتر پردیش کے شہر Varanasi میں واقع تاریخی گنج شہیداں مسجد کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جو مودی حکومت کے مسلم مخالف اقدامات کی تازہ ترین مثال ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ پینتالیس روز میں 23 سے زائد مساجد، مدارس اور مزارات منہدم کئے گئے ہیں۔