Wednesday, 24 June 2026, 09:25:32 am
 
ایران امریکہ امن معاہدہ ناکام بنانے کیلئے یہود وہنود کا گٹھ جوڑ پھرسامنے آگیا
June 19, 2026

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدے کے تناظر میں پاکستان کے سفارتی کردار پر اسرائیل اور بھارت کے بعض حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔

بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پاکستان کو مذاکراتی عمل میں ایک مثبت فریق کے طور پر نہیں دیکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل امن عمل میں دیگر ممالک کا کردار دیکھنا چاہتا ہے اور پاکستان کو ان ممالک میں شامل نہیں سمجھتا جنہیں وہ اس عمل کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔

دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان نے اہم سفارتی کوششیں کیں۔ بین الاقوامی امور کے ماہر عمر کریم کے مطابق پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان پیغام رسانی میں مرکزی کردار ادا کیا اور انہیں مذاکرات کی میز تک لانے میں معاونت فراہم کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کاوشوں نے خطے میں استحکام کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے مثبت کردار ادا کیا، جبکہ اس پیش رفت پر مختلف علاقائی فریقوں کے ردعمل نے نئی سفارتی بحث کو جنم دیا ہے۔