پیشہ ورانہ تربیت اور وفاقی تعلیم کے نگران وزیر مدد علی سندھی نے اسلام آباد ماڈل سکول ایف سکس ٹو کا اچانک دورہ کیا اور سکول کی عمارت میں بنیادی سہولیات کی مخدوش حالت پر تشویش ظاہر کی۔انہوں نے سکول کی عمارت کا ضروری مرمت کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ سکولوں کے اچانک دورے جاری رکھیں گے۔مدد علی سندھی نے اُمید ظاہر کی کہ اسلام آباد کے ماڈل سکول باقی ملک کیلئے ایک مثال بنیں گے۔