Sunday, 18 May 2025, 03:25:21 pm
 
کامل ایمان ، یقین اور ثابت قدمی کیساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا،سفیر پاکستان
May 16, 2025

 یوم تشکر کے موقع پر پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ کامل ایمان ، یقین  اور ثابت قدمی کے ساتھ بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کیا۔

 سفیر پاکستان نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی قوم نے من الحیث القوم اپنے عہد آزادی کی تجدید کی۔

 رضوان سعید شیخ  نے کہا کہ یومِ تشکر کے موقع پر   جہاں  ہم خداوند کریم  کے سامنے سربسجود ہیں وہاں اپنی مسلح افواج  کے شکر گزار ہیں  جو ہماری آزادی کی ضامن ہیں۔ سفیر نے ملکی سالمیت کی بقا کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نے ثابت کیا کہ  پاکستانی قوم اپنے وطن کی نظریاتی ،  جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کے لئے تیار ہے۔