Monday, 19 May 2025, 04:37:45 pm
 
انقرہ،پاکستانی سفارتخانے میں یوم تشکر کی مناسبت سے تقریب
May 18, 2025

انقرہ میں پاکستان کے سفارتخانے میں یوم تشکر منانے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی برادری نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کے سفیر ڈ اکٹر یوسف جنید نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ملک کے فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد پاکستان نے اپنا دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے ترک قوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو صدر رجب طیب اردوان کی رہنمائی میں آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ رہی۔