Sunday, 18 May 2025, 05:41:36 pm
 
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وانا میں قبائلی عمائدین کاجرگہ
May 18, 2025

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ ہوا۔

قبائلی عمائدین نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جرگے نے آپریشن کو سراہا اور قبائلی عوام اورسکیورٹی فورسز کے اتحاد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

جرگے میںGURGURA اورGHUNDAK کے زمینی تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا گیا اور اس سلسلے میں عمائدین سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔

شرکاء نے امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیا۔