Sunday, 18 May 2025, 03:41:28 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب،وزیر ریلوے کا بلٹ ٹرین منصوبے پر غور
May 16, 2025

وزیرریلوے حنیف عباسی نے جمعہ کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے مجموعی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور ٹرانسپورٹ کے جدید بنیادی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا۔

پنجاب کی پہلی بلٹ ٹرین اور برق رفتار ٹرینز کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔

حنیف عباسی نے سی ایم لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پروگرام کے دوسر ے مرحلے کی کامیابی کو سراہا۔

مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلٹ ٹرین اور ریلوے کے جدید  نیٹ ورک سے اقتصادی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔