Sunday, 18 May 2025, 07:12:45 pm
 
بلوچستان کے شہرکیچ میں ترقی اورسلامتی مشترکہ ذمہ داری کے موضوع پر سیمینار
May 18, 2025

بلوچستان کے شہر کیچ میں ترقی اور سلامتی ایک مشترکہ ذمہ داری کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

سیمینار کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا تھا کہ امن وامان کا قیام، قانون کی بالادستی اور دہشت گردی وجرائم کا خاتمہ صرف ریاستی اداروں کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سیمینار میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً دوسو افراد نے شرکت کی ۔

سیمینار کے اعلامیے میں کیچ سول LIAISON کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیاگیا جو باہمی ہم آہنگی ، مؤثر رابطے اور مسائل کے حل کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔