سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ عام آدمی کے لئے خوشخبری لائے گا۔
انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے شہری منصوبوں پر بات چیت کے لئے مل بیٹھنے پر پاکستان مسلم لیگ نون اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنمائوں کاشکریہ ادا کیا۔ یہ منصوبے آئندہ بجٹ میں شامل ہوں گے۔
ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے کہا کہ بات چیت میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عام آدمی کو آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔