Sunday, 18 May 2025, 07:26:47 pm
 
پاکستان این سی ایل ای ایکس امتحان کا پروگرام شروع کرنے والا پہلا ملک بن گیا
May 18, 2025

پاکستان' نیشنل کونسل LICENSURE امتحان کا پروگرام شروع کرنے والا خطے کاپہلا ملک بن گیا ہے جس کا مقصد نرسوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ کورسز اور تربیتی مواقع فراہم کرنا ہے۔

تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے کالج آف انٹرنیشنل سکلز ڈویلپمنٹ میں اس حوالے سےNCLEX پروگرام کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پسماندہ علاقو ں سے تعلق رکھنے والی نرسوں کو ویزہ کے حصول میں رہنمائی اور IELTSامتحان کی تیاری کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔