Sunday, 18 May 2025, 05:03:03 pm
 
پنجاب سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب
May 17, 2025

پنجاب کے صوبائی الیکشن کمیشن نے صوبے میں سینٹ کی خالی نشست کے لئے چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے ہیں۔

یہ نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی خالی نشست کیلئے پولنگ رواں ماہ کی29 تاریخ کو ہوگی۔