جاپان کی حکومت نے ملتان میں دو ارب ین سے زائد کے موسم جانچنے والے ریڈار کے منصوبے کیلئے 76 کروڑ ین کی اضافی رقم فراہم کی ہے۔وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور جاپان کے سفارتخانے کے نمائندے ITO TAKESHI نے اسلام آباد میں اپنی حکومتوں کی جانب سے دستاویزات پر دستخط کئے۔منصوبے کا مقصد موسم کے مشاہدے، پیش گوئی اور جدید ریڈار کے نظام کی تنصیب کے ذریعے انتباہ کے اجراء میں پاکستان کے محکمہ موسمیات کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دینا ہے۔