Monday, 19 May 2025, 09:29:26 pm
 
لاہور،بارڈرسے واپسی پرپاک فوج کے دستوں کا پرتپاک استقبال
May 19, 2025

بارڈر سے واپسی پر پاک فوج کے دستوں کا زندہ دلان لاہور کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا۔

لاہور کے شہریوں نے پاک فوج کے جوانوں اور ٹینکوں پر پھول برسائے۔

شہریوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

قومی پرچم اٹھائے شہری فخر اور خوشی سے جھوم اٹھے ۔پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

شہریوں نے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کااعادہ کیا۔