معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پرجنوبی افریقہ میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان، جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن کے تعاون سے دارالحکومت پریٹوریا "لوڈیم " میں تقریب منعقدکی گئی۔
تقریب میں ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر ممبران سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر افواج پاکستا ن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
شرکا ء نے بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ۔
شرکا ء نے افواج پاکستان کوتاریخ ساز فتح حاصل کرنے پر زبردست انداز میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کا جوش و جذبہ قابل دید تھا ۔
تقریب کے دوران فضا نعرہ تکبیر اور پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔