Monday, 19 May 2025, 09:20:04 pm
 
پنجاب حکومت کی لاہورمیں خطے کی جدیدموسمیاتی رصدگاہ کے قیام کی منظوری
May 19, 2025

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے لاہور میں خطے کی سب سے بڑی اور جدید موسمیاتی رصدگاہ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

اس بات کا اعلان آج (پیر) لاہور میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں جدید سائنس سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔