وزارت مذہبی امورپاکستانی عازمین حج کوسعودی عرب میں بنیادی صحت کی بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے۔
مکہ مکرمہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے عبدالرحمان چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان حج میڈیکل مشن کے سربراہ کرنل ڈاکٹرشہیرجمال نے کہاکہ رواں سال حج مشن میں بہترین لیڈی ڈاکٹر اور خواتین ہیلتھ ورکرزسمیت تین سوتین طبی ماہرین شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں مرداورخواتین مریضوں کے لئے تیس تیس بستروں کے الگ الگ وارڈزپرمشتمل ایک مرکزی ہسپتال قائم کیاگیاہے۔