Friday, 29 March 2024, 04:09:55 pm
تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ، صدر مملکت
March 19, 2023

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاجروں کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنے والا قرار دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میمن برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر مملکت نے پاکستان کی معیشت میں میمن برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے زیر اہتمام سینکڑوں تعلیمی ادارے اور ہسپتال چل رہے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک کے غریب لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ان کی مدد کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.