Tuesday, 20 May 2025, 12:42:10 am
 
معروف شاعر پروفیسر اصغرسودائی کی 17ویں برسی
May 17, 2025

معروف شاعر پروفیسر اصغرسودائی کی 17ویں برسی ہفتہ کے روز منائی گئی۔

وہ بے پناہ خوبیوں کے مالک انسان تھے جنہوں نے تحریک پاکستان کا معروف نعرہ دیا۔ انہوں نے آزادوطن کے لئے جدوجہد کو نئی زندگی دی جس کے نتیجے میں عالمی افق پر پاکستان کا ظہور ہوا۔

سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے پروفیسر اصغر سودائی تحریک پاکستان کے مشہور نعرے ''پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ'' کے خالق تھے۔

وہ سترہ ستمبر انیس سو چھبیس کو پیدا ہوئے اور مرے کالج سیالکوٹ اور اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔

بعدازاں اسلامیہ کالج سیالکوٹ میں بطور لیکچرر اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔

وہ 2008ء میں آج ہی کے روز سیالکوٹ میں انتقال کر گئے۔