مشہور مزاح نگار، فنکار، ادیب اور شاعر اطہر شاہ خان المعروف جیدی کی پانچویں برسی ہفتہ کو منائی گئی۔
وہ طویل علالت کے باعث دوہزار بیس میں کراچی میں آج کے روز انتقال کر گئے تھے۔
اطہر شاہ خان نے چھ دہائیاں قبل ریڈیوپاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز ایک لکھاری کی حیثیت سے کیا اور بیس سال کے دوران سات سو ڈرامے لکھے۔
پی ٹی وی پر انتظار فرمائیے میں ان کے کردار جیدی سے انہیں انتہائی شہرت ملی۔
ان کے دیگر مقبول ڈراموں میں ہیلوہیلو، باادب باملاحظہ ہوشیار، ہائے جیدی، برگرفیملی، جیدی ان ٹربل، لاکھوں میں تین اور پرابلم ہاؤس شامل ہیں۔