اردو کے مشہور شاعر، صحافی، سیاستدان، رکن پارلیمنٹ اور برصغیر کے نڈر مجاہد آزادی مولانا حسرت موہانی کی آج 74ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
ان کا اصل نام سید فضل الحسن تھا۔
مولانا حسرت موہانی نے آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا اور برطانوی حکام کے ہاتھوں کئی سال تک جیل میں رہے۔
انہیں انگریز مخالف خیالات خصوصاًا پنے میگزین اردومعلی میں ایک مضمون شائع کرنے کے جرم میں قیدکی سزابھی دی گئی۔
ان کی چندمشہور کتابوں میں کلیات حسرت، شرح کلام غالب، نکتہ سخن، تذکرة الشعراء اور مشاہدات زندان شامل ہیں۔