ثقافت اورقومی ورثہ کے وزیراورنگزیب خان کھچی نے ملکوں کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کے لئے ثقافتی سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ہانگ کانگ میں ایشین کلچرل کوآپریشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثقافتی وفود کے تبادلوں کے ذریعے قائم ہونے والے رشتے قوموں کے درمیان خیرسگالی اورافہام وتفہیم کے فروغ کے لئے طاقتورذریعہ ہیں۔
وفاقی وزیر نے عالمی سطح پرفنون اورثقافت کے فرو غ کے لئے پاکستان کے عزم کواجاگرکیا۔