پاکستانی فلموں کے معروف مزاحیہ اداکار خلیفہ نذیر کی بیسویں برسی ہفتہ کے روزمنائی گئی۔
خلیفہ نذیر اداکار رنگیلا اور منورظریف کے بعد پنجابی فلموں کے تیسرے معروف ترین مزاحیہ اداکار تھے۔
ان کی مشہور فلموں میں بھائیاں دی جوڑی‘ دولت اور دنیا‘ غلام‘ اک دھی پنجاب دی اور ماں تے قانون شامل ہیں۔انہوں نے فلم مستانہ میں مرکزی کردار بھی ادا کیا۔وہ 2005ء میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔