مشہورپاکستانی اداکار علائوالدین احمد کی آج بیالیسویں برسی منائی جا رہی ہے۔
وہ 1923 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ان کا فلمی سفر چار دہائیوں پر محیط تھا۔
علائوالدین ان چند پاکستانی فلمی اداکاروں میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنی فلموں میں زیادہ تر ولن، کامیڈین اور بعض اوقات مرکزی اداکار کے طور پر کام کیا۔
انہوں نے بہترین معاون اداکار کے طورپر سات مرتبہ نگار ایوارڈز اور فلم بدنام کے لئے خصوصی نگار ایوارڈ حاصل کیا۔
وہ انیس سوتراسی میں آج کے روزلاہورمیں انتقال کرگئے۔