Friday, 09 May 2025, 01:40:35 pm
 
معروف کامیڈین اورفلمی اداکارمنورظریف کی 49ویں برسی منائی گئی
April 29, 2025

پاکستان کے معروف کامیڈین اورفلمی اداکارمنورظریف کی آج 49ویں برسی منائی جارہی ہے۔

منورظریف نے تین سواکیس فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائے اور وہ سکرپٹ سے ہٹ کرڈائیلاگ بولنے کے لئے مشہورتھے۔

منورظریف نے اپنے فلمی سفرکاآغازانیس سواکسٹھ میں پنجابی فلم ڈنڈیاں سے کیا اورفلم ہتھ جوڑی سے شہرت حاصل کی۔ اُن کی دیگرمشہورفلموں میں پردے میں رہنے دو،بنارسی ٹھگ اور جیرابلیڈشامل ہیں۔

انہیںبہاروپھول برسائو، زینت اورعشق دیوانہ میں بہترین کارکردگی پرنگارایوارڈ سے نوازا گیا۔

منورظریف انیس سوچھہترمیں آج کے روزلاہورمیں انتقال کرگئے۔