Saturday, 17 May 2025, 06:37:53 am
 
وزیراعظم کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،زخمی جوانوں،شہریوں کی عیادت کی
May 16, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔

انہوں نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔