مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے دس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے جن میں سے پانچ منصوبوں پر پندرہ ارب نوے کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کے زیر صدارت آج اسلام آباد میں سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا جس میں ایک سو ستائیس ارب روپے سے زائد کے پانچ دوسرے منصوبوں کی سفارش کی گئی جو حتمی غور اور منظوری کے لئے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔