Saturday, 17 May 2025, 10:32:57 am
 
لاہور،وزیر داخلہ کا پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹر کا دورہ
May 16, 2025

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج لاہورمیں پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے شہداء کے ورثاء سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیر داخلہ نے پاکستان رینجرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم و ہمت کی تعریف کی۔