Sunday, 15 November 2026, 10:34:09 pm
 
نائب وزیراعظم کا او آئی سی کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ
November 15, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم کو مسلم امہ کی متحد اور موثر آواز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے تیسویں اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد سے گفتگو کر رہے تھے۔

اسحاق ڈار نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اسلام آباد آمد پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کیا اور انہیں تنظیم کے مقاصد کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

فریقین نے او آئی سی کے تحت قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور فلسطین اور جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔