پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے کلاسیکی موسیقی کے معروف گلوکار استاد بڑے غلام علی خان کی 57ویں برسی بدھ کے روز منائی گئی۔
استاد بڑے غلام علی خان قصورمیں پیداہوئے۔انہوں نے گلوکاری کے اپنے سفر کاآغازاپنے مرحوم والدعلی بخش خان اورچچا کالے خان کے بعض گیتوں کی گائیکی سے کیا۔بعدمیں بڑے غلام علی خان نے کلاسیکی موسیقی کی خاندانی روایت کو آمیزش کے ذریعے اپنے مخصوص پٹیالہ، قصوراندازمیں تبدیل کردیا ۔وہ انیس سوسرسٹھ میں آج کے روزحیدرآبادمیں انتقال کرگئے۔