Friday, 09 May 2025, 01:41:33 pm
 
معروف فنکار اورمیزبان معین اخترکی برسی آج منائی گئی
April 22, 2025

معروف فنکار،مزاحیہ اداکاراورمیزبان معین اختر کی آج چودھویں برسی منائی گئی۔

وہ چوبیس دسمبرانیس سوپچاس کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

معین اخترنے چھ ستمبرانیس سوچھیاسٹھ میں ٹیلی ویژن سے اپنے فنی سفر کاآغاز کیا۔ انہوں نے ٹیلی ویژن، سٹیج شو،ڈراموں ،فلموں اورٹاک شوزمیں مختلف یادگارکردارکئے ۔

ان کے بہترین ڈراموں میں عید ٹرین، سٹوڈیوڈھائی، بکراقسطوں پر، ففٹی ففٹی اورلوزٹاک شامل ہیں۔

انہیں انگریزی،پنجابی، سندھی، میمن، پشتو، گجراتی اوراردوسمیت کئی زبانوں پرعبورحاصل تھا۔

معین اختر کوان کی غیرمعمولی کارکردگی پرانیس سوچھیانوے میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور دوہزارگیارہ میں ستارہ امتیاز سے نوازاگیا۔

وہ دوہزارگیارہ میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئے۔