وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دوروزہ سرکاری دورے پرترکی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ استنبول میں ہارٹ آف ایشیا ء کا نفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیرخارجہ کانفرنس کے شرکاء کو افغان امن عمل اورپاکستان کی طرف سے خطے میں استحکام کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔وہ مقامی اورعالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے اورمختلف علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں پاکستان کانکتہ نظرپیش کریں گے۔(این این آر، وہاج بشیر)