Wednesday, 24 April 2024, 05:44:54 pm
وزیراعظم شہبازشریف کل آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے
February 04, 2023

وزیراعظم شہبازشریف کل آزادجموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آج ایک بیان میں وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم اپنے خطاب میں پاکستان کی حکومت اورعوام کی طر ف سے کشمیر کے بہادر، پرجوش اور آزادی پسند لوگوں سے یکجہتی کا اظہارکریںگے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جموں وکشمیر کے تنازعے سے متعلق پاکستان کے موقف اور کشمیری عوام کی حمایت کا اعادہ کریںگے ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جذبے کے ساتھ منایاجارہا ہے اس دن کی مناسبت سے کئی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا تعلیمی اداروں میں بھی مختلف پروگرام ہوںگے ۔انہوں نے کہاکہ ریڈیو، ٹی وی اورسوشل میڈیا پر خصوصی پروگرام نشر کیئے جائیںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.